Daily News

مصر میں یو ٹیوب پر ایک ماہ کی پابندی

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 9 فروری 2013 ,‭ 13:29 GMT 18:29 PST
مصر کی ایک عدالت نے ملک میں یو ٹیوب پر تیس روز تک پابندی عائد کر دی ہے۔
اس پابندی کی وجہ کئی ماہ پہلے اسلام مخالف فلم کی نمائش ہے۔
یوٹیوب پر نشر کی جانے والی اس ویڈیو کے بعد پوری دنیا کے مسلمانوں میں غم و غصے کی ایک لہر دوڑ گئی تھی اور اسلامی ممالک میں مظاہروں کے دوران تیس لوگ ہلاک ہوگئے تھے۔
مصری عدالت نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ یو ٹیوب تک رسائی کو ایک ماہ کے لیے روک دے۔
عدالت نے یہ حکم ایک مصری شہری کی اس درخواست پر دیا ہے جس میں موقف اختیار کیاگیا تھا کہ اس فلم کی نمائش سے ملک میں امن کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔
مصری حکومت نے اس عدالتی فیصلے پر کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا ہے۔
اسلام مخالف فلم کے دکھائے جانے کے بعد پاکستان نے بھی یوٹیوب پر پابندی عائد کی گئی تھی جو ابھی تک قائم ہے۔
یوٹیوب نے پاکستان کی حکومت کے مطالبے کے باوجود متنازع فلم کو ہٹانے سے انکار کر دیا تھا۔
البتہ یوٹیوب نے مختلف اسلامی ممالک میں اسلام مخالف فلم تک رسائی کو محدود کر دیا تھا۔
ان ممالک میں مصر، لیبیا، انڈونیشیا اور سعودی عرب شامل ہیں۔
گزشتہ ماہ مصر کی ایک عدالت نے اس قبطی عیسائی کو موت کی سزا کا حکم سنایا تھا جس نے اس فلم کو تیار کیا تھا۔ فلم کے پروڈیوسر مصری نژاد امریکی شہری ہیں۔

یوٹیوب کھلنے کے دو گھنٹے بعد پھر بند

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 29 دسمبر 2012 ,‭ 14:01 GMT 19:01 PST

پاکستان میں یوٹیوب کو رواں برس اٹھارہ ستمبر کو پیغمبر اسلام کے خلاف بننے والی توہین آمیز فلم کےخلاف مظاہروں کے بعد بند کیا گیا تھا
پاکستان میں یو ٹیوب پر کئی ماہ سے عائد پابندی ختم ہونے کے صرف دو گھنٹے بعد ہی پہلا حکم واپس لیتے ہوئے یو ٹیوب پر ایک مرتبہ پھر پابندی لگانے کا حکم جاری کر دیاگیا ہے۔
سنیچر کو سہ پہر کے وقت پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی( پی ٹی اے) نے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کی وزارت کی جانب سے ایک حکم نامہ وصول ہونے کے بعد یو ٹیوب تک رسائی پر پابندی ختم کر دی تھی۔ مگر اس کے تقریباً دو گھنٹے بعد اس حکم نامے کو واپس لے لیا گیا اور یو ٹیوب ایک مرتبہ پھر پابندی کی زد میں آگئی۔
یاد رہے کہ جمعہ کی رات پاکستانی وزیر داخلہ رحمان ملک نے ایک ٹویٹ کے ذریعے یہ خبر دی تھی کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں یو ٹیوب ویب سائٹ تک رسائی ممکن ہو جائے گی ’اور اس بارے میں ایک حکم نامہ کی توقع آج ہی (یعنی جمعہ کی رات) ہی رکھی جائے۔‘
تاہم جب جمعہ کی رات جب بی بی سی نے وزیر اعظم کے دفتر سے صورتِ حال جاننے کی کوشش کی تو کہا گیا کہ اس طرح کے کسی بھی معاملے کے زیر غور ہونے سے لاعلمی ظاہر کی گئی۔
"دوسری جانب پی ٹی ے کے اعلیٰ حکام نے اس بات کی تصدیق تو کی مگر انہوں نے کہا کہ اس اجلاس میں وزیر داخلہ کو بتایا گیا تھا کہ اس بارے میں حتمی حکم نامہ وزیر اعظم ہی جاری کر سکتے ہیں جنہوں نے یہ پابندی لگانے کا حکم دیا تھا۔
پی ٹی اے کے ڈائریکٹر جنرل انفورسمنٹ سجاد لطیف اعوان نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمیں سنیچر کو (پاکستانی وقت کے مطابق) دو بج کر اٹھائیس منٹ پر آئی ٹی اینڈ ٹی کی وزارت سے یہ ہدایت ملی کہ یو ٹیوب کی ویب سائٹ کو تا حکمِ ثانی کھول دیں تو ہم نے اس سائٹ پر عائد پابندی تا حکمِ ثانی ختم کر دی۔‘
انھوں نے مزید کہ ’چار بج کر بتیس منٹ پر ایک اور حکم نامہ موصول ہوا کہ آپ اس ویب سائٹ کو دوبارہ بند کر کے ہمیں عملدرآمد کی رپورٹ دیں۔ چنانچہ ہم نے اس سائٹ تک رسائی پانچ منٹ میں بند کر کے انہیں عملدرآمد کی رپورٹ دے دی۔‘
سجاد لطیف اعوان نے کہا اس ویب سائٹ پر بندش کا خاتمہ بھی ان کے لیے اچانک تھا اور پھر اس حکم نامے کی واپسی بھی اچانک تھی اور ’میں نے جب اس کی وجوہات جاننے کی کوشش کی تو مجھے بتایا گیا کہ اس بارے میں ہدایت ہے کہ یہ حکم نامہ واپس لے لیا جائے۔‘
یو ٹیوب کھولنے اور پھر بند کر دیے جانے کے عمل پر تبصرے کے لیے جب وزیر اعظم کے دفتر کے ایک اہلکار سے بات کی گئی تو وہاں سے مختصر جواب میں یہ کہا گیا کہ ’بعض افراد نے یہ حکم نامہ جاری کروایا اور جب اس بارے میں حقیقت سامنے آئی تو وزیر اعظم نے اسے واپس لے لیا۔‘






  • پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر چکوال کے قریب موٹر وے پر ایک مسافر بس کے حادثے میں چھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
    12.07.13
  • آئرلینڈ نے اسقاطِ حمل کو قانونی حیثیت دے دی
    12.07.13
  • برازیل کی اہم تجارتی یونینوں نے حکومت سے بہتر عوامی خدمات کا مطالبہ کرتے ہوے ملک بھر میں ایک عام ہڑتال کی ہے۔
    12.07.13
  • انڈونیشیا: سماٹرا جیل سے 150 قیدی فرار
    12.07.13
  • پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر ایک خودکش حملے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
    11.07.13
  • پاکستان کے صوبے خیبر پختوانخوا کے ضلع کوہاٹ میں ھماکہ ہوا ہے جس میں دو افراد ہلاک ہوئے اور کئی زخمی ہیں۔
    11.07.13
  • پاکستان کے سرکاری ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ پاکستان ائیر فورس کی میانوالی بیس سے اڑنے والے ایف سیون طیارہ فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا ہے۔
    11.07.13
  • شام میں حزب اختلاف کے قومی اتحاد کے نئے لیڈر نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ صدر بشارالاسد پر زور دیں کہ وہ رمضان کے مقدس مہینے میں حمص شہر میں جاری شدید لڑائی کو بند کریں۔
    11.07.13
  • طیارہ بردار بحری جہاز پر ڈرون اتارنے کا کامیاب تجربہ
    11.07.13
  • پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے علاقے گرومندر میں ایک بم دھماکے میں صدر آصف علی زرداری کے نجی محافظ بلال شیخ سمیت تین افراد ہلاک اور دس سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔


  • No comments:

    Post a Comment